
ویمن ورلڈکپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی
ہملٹن: آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، شاندار بولنگ پرفارمنس پر ندا ڈار میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں، بارش کے باعث میچ بیس بیس اوور تک محدود کیا گیا تھا۔
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی، ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے، ڈینڈرا ڈوٹن 27 اور سٹیفن ٹیلر 18 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، ندا ڈار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،منیبہ علی نے 37 رنز سکور کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا، قومی خواتین ٹیم اگلا میچ 24 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔