Official Website

منحرف پی ٹی آئی ارکان کو ملکی غداروں کی طرح سزا دینا ضروری ہے، فواد چوہدری

54

 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی غداروں کی طرح منحرف پی ٹی آئی ارکان کو سزا دینا ضروری ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل اے 63 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو یہ موقع دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔