Official Website

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

37

لاہور:  محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیارت میں درجہ حرارت 22، قلات اور کوئٹہ میں 25، گوادر میں 34، جیونی میں 32، نوکنڈی میں 31، سبی میں 40 اور تربت میں 37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔