Official Website

کینو میں 2 کلو آئس چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

95

اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دو مشترکہ کارروائیاں کر کے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کے شہر دمام جانے والا شاطر مسافر منشیات مالٹوں میں بھر کر لے جارہا تھا جبکہ دوسرے نے ٹیلکم پاوڈر کے ڈبے اور ٹرالی بیگ میں بھی ہیروئن چھپائی تھی۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر سے تعلق رکھنے والا لقمان خان سفر کے لیے ڈیپارچر لاؤنج پہنچا، جہاں اے این ایف اور اے ایس ایف کے مشترکہ سرچ کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر چیک کیا گیا تو تلاشی کے دوران اُس میں سے مالٹے برآمد ہوئے، جنہیں کھول کر دیکھا گیا تو اُن میں انتہائی مہارت کے ساتھ دو کلو سے زائد آئس چھپائی گئی تھی، اے این ایف نےمسافر کو سامان سمیت تحویل میں لے لیا۔
دوسری کارروائی میں ایئرپورٹ پر ہی خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والا زاہد اللہ نامی مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز کے زریعے بحرین جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا، جہاں ڈیپارچر لاؤنج میں بریفنگ سے قبل اے این ایف اور اے ایس ایف کے عمل نے اسکینگ کے دوران سامان میں رکھے بیگ کو مشکوک قراردیا جس کی تلاشی لی گئی تو بیگ اور اس میں رکھے ٹیلکم پاوڈر کے ڈبے سے آدھا کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔