Official Website

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، ارشد پپو قتل کیس میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر ہلاک

113

کراچی کے علاقے صدر میں لکی اسٹار کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ایک شخص کی شناخت مقتول عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو بلوچستان میں محکمہ تعلیم میں ملازم ہے۔ دوسرے مقتول کی شناخت چاند خان نیازی کے نام سے جو لیاری میں سابق ایس ایچ او چاکیواڑا تھا اور گینگسٹر ارشد پپو قتل کیس میں ملزم تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزموں کی تعداد 2 تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے ماسک لگائے ہوئے تھے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں۔

مقتولین مقدمے میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے جب نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے آرہے تھے۔

واضح رہے کہ سولجر بازار میں 31 دسمبر کو ارشد پپو کیس کے مدعی سابق پولیس انسپکٹر جاوید بلوچ کو بھی قتل کیا گیا تھا۔