Official Website

وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان میں جاری جمہوریت کا تسلسل برقرار رہےحاجی چوہدری محمد قربان

250

لوٹن (رپورٹ: شیراز خان )
مذہبی و سماجی سرگرم کمیونٹی رہنما اور میرپور ائیرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان نے پاکستان کی مسلح افواج اورسیزز پاکستانیوں اور پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان میں جاری جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے اور انہوں نے جو منصوبے جاری کیے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد مل سکے چوہدری قربان نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد محمد علی جناح کے بعد ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنا چاہتا ہے وہ پاکستان کو خود کفیل کرنا چاہتے ہیں وہ غریب پرور ہیں عام آدمی اور غریب لوگوں کے لئے بڑے منصوبے شروع کرنا عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے وہ ریاست پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتے ہیں وہ ناموسِ توحید و رسالت کے علمبردار ہیں ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے بارے میں قرارداد منظور ہوئی ہے چوہدری قربان نے کہا کہ ہمیں ایسے لیڈر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے یاد رہے کہ جوں جوں تحریک عدم اعتماد کا وقت قریب اتا جارہا ہے اورسیزز پاکستانیوں میں بے چینی کی لہر دوڑ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے