Official Website

لاہور ٹیسٹ، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کی تباہ کن باؤلنگ، قومی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر

46

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کینگروز ٹیم کو 134رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، تو عبد اللہ شفیق اور اظہر علی نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم اوپنر 81 رنز بنا کر لیون کا نشانہ بن گئے، اظہر علی کی باری 78 پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ سکا، فواد عالم 13، محمد رضوان 1، ساجد خان6، نعمان ، حسن علی، نسیم شاہ 0 پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم کی 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ مچل سٹارک نے کیا۔

قومی ٹیم زبردست آغاز کے باوجود 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مچل سٹارک نے 4 اور پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔ قومی ٹیم کیخلاف کینگروز ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں۔ اس وقت کینگروز ٹیم کو 134 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔