
‘سارے چور اکٹھے ہو گئے، پوری قوم 27 مارچ کو باہر نکلے اور سچائی کا ساتھ دے’
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے تاکہ یہ پیغام دیا جائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں بلکہ بدی کے خلاف ہیں۔
قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم چوری کے پیسوں سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدنے والوں کے خلاف ہے، اس لیے عوام میرے ساتھ نکلے تاکہ آئندہ جمہوریت کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے نقصان نہ پہنچایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ قرآن میں حکم دیتا ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، اسی سے ایک معاشرہ زندہ رہتا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو 30 سال سے لوٹنے والا ڈاکوؤں کو ٹولا کھلے عام عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا رہا ہے۔