Official Website

لڑکا لڑکی تشدد کیس: مرکزی ملزم عثمان سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا

119

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم عثمان سمیت 5 ملزمان کو عمد قید کی سزا سنا دی۔

لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی اور اس موقع پر پولیس نے عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے قریقین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عثمان مرزا، عطا الرحمان، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔