Official Website

راولپنڈی میں ساس کو قتل اور اہلیہ کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

74

راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ساس اورپڑوسی کو قتل جبکہ اہلیہ کو زخمی کرنیوالانامزد ملزم گرفتار کرلیا۔

ملزم نے رنجش کی بناء پر چند روز قبل فائرنگ کرکے اپنی ساس نسرین اور محلہ دارحسن کو قتل جبکہ اپنی اہلیہ خوشبو کو زخمی کردیاتھا۔ ایس ایچ اوسول لائنز اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نامزد ملزم کاشف کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او سول لائنز اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔