Official Website

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو طلبی کا نوٹس

23

اسلام آباد: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا، جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔