Official Website

اے این ایف نے کوئٹہ میں 199 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

124

راولپنڈی: اے این ایف نے کوئٹہ اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

افغانستان سے اسمگل کی جانے والی 199 کلو گرام منشیات تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں ذخیرہ کی گئی تھی۔حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پرپیشین کی تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں چھاپہ مارا اور 199 کلوگرام منشیات جس میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل تھی برآمد کرلی۔

منشیات افغانستان کے راستے پاکستان اسمگل کی گئی جسکو گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا حکام کا مزید کہناتھا کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر اے این ایف ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 690 گرام وزنی ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے کرم ایجنسی کا رہائشی رسول محمد پرواز نمبر EK 615 کےزریعے بحرین سفر کرنا چاہتا تھا جس ہرملزم کو تحویل کیں لیکر مزید تحقیقیات کا آغاز کردیاگیا ہے۔