Official Website

سچل گیس پلانٹ سے یومیہ دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سستی گیس کی سپلائی شروع

46

اسلام آباد: سچل گیس پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی ناردرن کو دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سستی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی، مزید 9 کروڑ کیوبک فٹ گیس رواں سال اسی سسٹم کا حصہ بنے گی۔

ملکی سستی گیس کی سپلائی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ماڑی پیٹرولیم نے 15 سالہ قبل دریافت کی گئی گیس کو قابل استعمال بنا دیا۔

 سچل گیس پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے 2 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سستی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی۔ ماڑی پیٹرولیم نے 25 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرکے سوئی ناردرن کو سپلائی شروع کردی۔

ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر نے کہا ہے کہ 9 کروڑ کیوبک فٹ مزید گیس اسی سسٹم کے ذریعے رواں سال سوئی ناردرن کو سپلائی ہوگی، یہ پیداوار ملکی مجموعی گیس سپلائی کا 6 فیصد حصہ بن جائے گی، جون 2021ء میں بھی ماڑی پیٹرولیم نے 4 کروڑ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی۔

ایم ڈی فہیم حیدر نے مزید کہا کہ یہ اقدام ماڑی پیٹرولیم کی گیس پیداوار میں اضافے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔