
واٹس ایپ نے 2GB تک فائلز بھیجنے کا نیا فیچر متعارف کروادیا
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے مخصوص صارفین کو ایک زبردست سہولت فراہم کردی ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق کپمنی نے ایک نیا تجربہ کیا ہے جس میں صارفین واٹس ایپ کی مدد سے 2GB سائز تک کی فائلز دوسرے صارف کو بھیج سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال صرف ارجنٹائن کے کچھ بیٹا صارفین کو میسر ہے۔—فوٹو: ویب بیٹا انفو
حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال صرف ارجنٹائن کے کچھ بیٹا صارفین کو میسر ہے۔—فوٹو: ویب بیٹا انفو
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال صرف ارجنٹائن کے کچھ بیٹا صارفین کیلئے میسر ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کے ویب صارفین کی سکیورٹی کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
واٹس ایپ پر ووٹنگ کیلئے نیا فیچر زیر غور
واٹس ایپ پیغام کی رازداری کیلئے نیا فیچر متعارف کرائے گا
ویب بیٹا انفو کے مطابق ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ واٹس ایپ مستقبل میں اسی فیچر کو مزید صارفین کیلئے متعارف کروائے گا۔
یاد رہے کہ فی الحال واٹس ایپ پر صارفین کیلئے 100MB سے بڑی فائلز کو شیئر کرنا ممکن نہیں ہے۔