Official Website

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، خیبر پی کے اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

57

لاہور:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شام کوہستان، چترال ، دیر اور سوات میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی رات کے وقت میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، بالائی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔