Official Website

اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے، فواد کا الزام

44

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مبینہ دھمکی آمیز خط کو نیشنل سکیورٹی میں لایا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی بھی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے اور اپوزیشن کے کچھ سرکردہ رہنما بیرونی طاقتوں سے ہدایات لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ اس سازش میں سابق وزیراعظم نواز شریف ملوث ہیں، سازش لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی جس میں میڈیا کے سینیئر لوگ بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، آخری گیند تک لڑیں گے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج کل جو کچھ ہورہا ہے، وہ پاکستانی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں۔