Official Website

کبھی کسی حکومت نے سفارت کاری پر اتنی بڑی سیاست نہیں کھیلی: حنا ربانی

38

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہےکہ کبھی کسی اور حکومت نے سفارت کاری کے معاملے پر اتنی بڑی سیاست نہیں کھیلی۔

 حنا ربانی کھر نے کہا کہ کسی ملک کو پیغام دینے کے لیے ہر قسم کی سفارتی زبان استعمال کی جاتی ہے،  کبھی کبھی بہت سخت زبان بھی استعمال ہو جاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی چیز پر اعتراض ہوتا بھی ہے تو اسے سفارتی ذرائع سے اٹھایا جاتا ہے، اسے عوامی جلسوں میں نہیں دہرایا جاتا۔ 

سابق وزیر  خارجہ کا کہنا تھا کہ کبھی کسی اور حکومت نے سفارت کاری کے معاملے پر اتنی بڑی سیاست نہیں کھیلی۔