
عمران نیازی نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا: شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنےکی حماقت کی۔
انہوں نے کہا کہ بدتہذیبی کانام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، عمران نیازی نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔