
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 180 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس نے مزید 4 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔