Official Website

بھارت:باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ معطل

50

بھارت میں باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں  باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر7 اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں ایک ہائی اسکول نے طالبات  کو حجاب پہن کر اپنے امتحانات میں شرکت کی اجازت دی۔

 تاہم جیسے ہی میڈیا نے واقعہ کو ہائی لائٹ کیا تو محکمہ تعلیم نوٹس لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی اور ایجوکیشن آفیسر سے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا۔

اطلاعات کے مطابق رپورٹ کے جمع ہونے کے بعد حکومت نے امتحانی مرکز کے 5 انویجیلیٹرز اور 2 سپریٹنڈنٹ کو معطل کر دیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ اراگا جانیندرا کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں حجاب پہننے والی ہر خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا اور اسے غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا۔