
کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربکنے والے غداروں کومسترد کردیا،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کوشدت سے مسترد کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو پوری شدت سے مسترد کردیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام غداروں کے لئے پیشگی تنبیہہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان اوراپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔