Official Website

ایجنسیوں نے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے منصوبے سے متعلق رپورٹ کیا ہے: فواد چوہدری

85

اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔