Official Website

حکمتِ عملی تبدیل؛ وزیراعظم کا اپنے ارکان سمیت اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

32

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا، وزیراعظم عمران خان بھی کل اپنے ارکان اسمبلی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

 حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا تاہم  اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے، جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔