Official Website

لیتھوینیا نے روس سے قدرتی گیس لینا بند کر دی

30

یورپی ملک لیتھوینیا روس نے قدرتی گیس لینا بند کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیتھوینیا کی وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس سے قدرتی گیس لینا بند کر دی ہے۔

لیتھوینین حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روس سے قدرنی گیس نہ لینے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

حکام وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ لیتھوینیا نے روس سے گیس خریدنے سے انکار روبل کی شرط کے بعد کیا۔

لیتھوینیا کا کہنا ہے کہ روس سے قدرتی گیس خریدنے کا آرڈر دے رہے ہیں اور نہ مستقبل میں ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد معاشی پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے گیس اور دیگر اشیا کی خریداری روبل میں کرنے کا اعلان کیا تھا۔