Official Website

پیکا ترمیمی آرڈنینس کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7اپریل تک ملتوی

36

اسلا آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈنینس کے خلاف درخواستوں کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پیکا آرڈینینس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ سینئر وکیل منیراے ملک بھی طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں حاضر نہ ہوسکے۔

عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی بی اے، صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں نے درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کررہے ہیں۔