Official Website

شہباز شریف عدالت جانے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں: فواد

78

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہونےکے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، وہ عدالت میں پیش ہونےکے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگریہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی، جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔