Official Website

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100انڈیکس گھٹ کر 43ہزار902 پوائنٹس کی سطح پر بند

83

کراچی: ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس گھٹ کر 43 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1250پوائنٹس مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس کی 45 ہزار اور 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی گر گئیں۔

کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 44ہزار کی سطح بحال ہونے پر ٹریڈنگ کچھ دیر کے لیے روک کر دوبارہ بحال کی گئی تھی لیکن 100 انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی سطح پھر سے گر گئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے بھی ڈوب گئے۔