Official Website

پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹول ٹیکس پر احتجاج، کئی مظاہرین گرفتار

33

لیما:  پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹول ٹیکس پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو بھی آگ لگا دی۔ کئی مقامات پر پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔

احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔