Official Website

78 سالہ خاتون نے اپنی ساری جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

44

نئی دہلی: بھارت میں گاندھی خاندان کی مداح ایک معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کی رہائشی پشپا مونجیال نے ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے نام منتقل کرنے کی وصیت جمع کرادی۔

معمر خاتون کا کہنا تھا کہ گاندھی خاندان نے اس ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اپنے آباء کی تقلید کرتے ہوئے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے تو اپنی جانیں تک اس ملک کے لیے قربان کردیں۔

ضعیف خاتن پشپا مونجیال کا مزید کہنا تھا کہ وہ راہول گاندھی کے نظریات اور خیالات سے کافی متاثر ہیں، وہ بھی ملک کی خاطر لڑ رہا ہے اسی وجہ سے اپنی جائیداد ان کے نام کی ہے تاکہ اس کا درست استعمال ہوسکے۔

پشپا مونجیال نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔ خاتون کی جائیداد 10 لاکھ بھارتی روپے نقد اور 10 تولہ سونا ہے۔