Official Website

یوٹیلٹی اسٹورز، رمضان بازاروں میں آٹا، گھی، آئل کیلیے عوام خوار

56

لاہور:  یوٹیلیٹی اسٹورز میں اور رمضان بازاروں میں حکومت کی طرف سے آٹا، گھی اور آئل کی کم سے کم فراہمی پر عوام خوار ہو گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق شہری کو ایک عدد گھی کا پیکٹ دیا جا رہا ہے جو دوسرے روز ہی ختم ہو جاتا ہے،ایک کلو گھی کا پیکٹ لینے کے لیے کون کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑا ہو۔

اسی طرح رمضان بازار میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ آدھ کلو ٹماٹر، لہسن ایک پاؤ اور ایک کلو پیاز دینے کی پالیسی ہے جو  بہت کم مقدار ہونے کے باعث شہریوں کے لیے تکلیف دہ عمل ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب یوٹیلیٹی اسٹورز اور رمضان بازاروں میں ہر شہری کو تین کلو گھی اور اتنی ہی سبزیاں دینے کے احکامات جاری کریں۔