Official Website

شہباز شریف نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا بطور نگراں وزیراعظم نام مسترد کر دیا

50

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیا گیا جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا بطور نگراں وزیراعظم نام مسترد کر دیا۔

شہباز شریف نے صدر مملکت کے دو خطوط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نام مانگے تھے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا تھا۔