
اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
پنجاب میں اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کے مطابق اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔
سمیع اللہ خان کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پر ان سمیت ، اعجاز احمد، سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو، پیر اشرف اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔
خیال رہےکہ پرویز الہٰی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔
اس سے قبل تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔