Official Website

راولپنڈی میں ممانی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر بلیک میل کرنے والا بھانجا گرفتار

119

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں ممانی کو نشہ آور چائے پلا کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی 16 سال قبل ہوئی اور دو بیٹے و دو بیٹیاں ہیں، پرسکون زندگی گزار رہے تھے کہ گھر میں خاوند کے بھانجے بابر نے آنا شروع کردیا اور ایک دن خاوند کی غیر موجودگی میں مجھے نشہ آور چائے پلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم مسلسل بلیک میل کرکے رقم بھی بٹورتا رہا اور فون کر بلاتا تھا اس کی وجہ سے دو ماہ تک بچوں سے دور رہی آخر تنگ آکر تمام صورتحال خاوند کو بتادی۔
خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ خاتون کا میڈکل کرالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے زیادتی پر زیروٹالیرنس ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔