Official Website

اسلام آباد؛ امریکا ارسال کیے جانے والے پارسل سے 910گرام ہیروئن برآمد

103

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے نیو ایئرپورٹ ٹاؤن میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے امریکا ارسال کیے جانے والے پارسل سے 910 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جہاں ہیروئن بیڈ شیٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

پارسل چکوال کے رہائشی مبشر حسن نامی شخص کی طرف سے امریکا میں موجود کلیئر بلیکر نامی شخص کو ارسال کیا جا رہا تھا۔
انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔