Official Website

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کا امکان

59

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

مختلف امور پر غور کرنے کے لیے بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، 2023ء کے بعد سرکل کے لیے باہمی سیریز اور عالمی ایونٹس کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

پاکستان 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے، ایونٹ کا ممکنہ شیڈول رمضان المبارک میں ہونے کی وجہ سے تاریخوں میں ردوبدل پر بات ہو سکتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سالانہ 4 ملکی ٹورنامنٹ کے امکانات پر غور کیا جائے گا، گزشتہ میٹنگز میں آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ ختم کرنے کی تجویز پر اصولی اتفاق ہوا تھا، آئندہ رینکنگ کی بنیاد پر ہی ٹیموں کو میگا ایونٹ کا حصہ بنائے جانے کے معاملہ پر غور ہوگا۔ چیف ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے فیصل حسنین شریک ہیں۔