Official Website

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

59

بنوں:  سی ٹی ڈی کی ہوید کے علاقے میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی بنوں کے مطابق تھانہ ہوید کے علاقہ زندی فلک شیر میں کارروائی کی گئی، دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 عدد کلاشنکوف، 12عدد میگزینز،9 ایم ایم پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے جبکہ نقدی،موبائل فونز،ایک عدد آئی ای ڈی،70 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسززپر حملوں میں مطلوب تھے۔