Official Website

اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

50

لاہور: اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ریشم نے ویڈیو میں کہا میرے بہت سارے ساتھیوں نے بہت ساری ویڈیوز بنائیں، بڑے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کیا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے ’’شہباز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘۔

ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔