Official Website

لاہورسے بنی گالا تک چلنے والی مال گاڑی کا حساب ضرور ہوگا، مریم نواز

40

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا۔ 

قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ نے 22 کروڑ عوام کی جان نااہل حکومت سے چھڑائی ہے، ابھی  شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنے لیکن اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ہوگا،  لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا، یہ پرانی والی مسلم لیگ ن نہیں ہے۔