
کے پی بلدیاتی الیکشن: جن حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے وہاں پولنگ 22 مئی کو ہوگی
خیبرپختونخوا کے ان حلقوں میں پولنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا جہاں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابات ملتوی ہوگئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن حلقوں میں انتخاب ملتوی ہوئے تھے وہاں پولنگ 22 مئی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 21 سے 23 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔