
سعودی ولی عہدکا وزیراعظم کو ٹیلیفون، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانےسمیت پورے خطے میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنےکےلیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔