Official Website

پاکستان کا افغانستان سے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں میں اضافے پر اظہار تشویش

64

ترجمان دفتر خارجہ  نے افغانستان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو  نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے لیکن اس کے باوجود دہشتگرد افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ چنددنوں میں  افغانستان سے پاکستانی سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسزکو نشانہ بنانےکے واقعات بڑھےہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردگروہ پاکستان کی حفاظتی چوکیوں پر حملےکر رہےہیں، ان حملوں میں متعدد پاکستانی فوجیوں کی شہادت بھی ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 14اپریل کوبھی شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں نے پاک فوج کے7 جوانوں کو شہیدکیا، پاکستان، دہشت گردی کے لیے  افغان سرزمین استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ دہشتگردی پاک افغان سرحد پر امن واستحکام برقراررکھنےکی ہماری کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کرے اور   پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی آزادی، خودمختاری  اور علاقائی سالمیت کےاحترام کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔