Official Website

امریکا پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ علاقائی اوربین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کا متمنی

62

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اوربین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ  محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاً ایسے افغانستان کے لیے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے۔