Official Website

وزیراعظم کی پنجاب میں 10 کلوآٹا 400 اور چینی 70 روپے فی کلو کرنے کی ہدایت

61

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عید تک پنجاب میں آٹے اور چینی کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کردی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے عید تک  10 کلو آٹے کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں  400 روپے اور رمضان بازار و یوٹیلیٹی اسٹورز میں  فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں، صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی مدد کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق  بلوچستان کو آٹا اور چینی اضافی ادا کرے گی۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تمام صوبائی چیف سیکریٹریز نے وزیر اعظم کو قیمتوں اور اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔