Official Website

موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

120

کراچی: صدر ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

ایس پی صدر ڈویژن زاہدہ پروین نے بتایا کہ ایس ایچ او صدر عرفان میو نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے جناح اسپتال سمیت دیگر پارکنگ لاٹ سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کا سراغ لگا کر ماسٹر مائنڈ عبدالرزاق عر مولائی اور طیب احمد عرف ببلی کو گرفتار کر کے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان میں شامل ماسٹر مائنڈ عبدالرزاق نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جو کہ موٹر سائیکلیں چوری کر کے اندرون سندھ لیجا کر دوسرے گروپ کو فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ گولیمار کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر موٹر سائیکلیں دیکر اس کے عوض منشیات حاصل کرتے تھے جس کا وہ خود بھی استعمال کرتے تھے اور فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر انھیں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، گروہ کے سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ عبدالرزاق سے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔