
پی ٹی آئی کے استعفی دینے والے ممبران کو اپنے چیمبر بلاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفی دینے والے ممبران کو اپنے چیمبر بلاؤں گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفی ڈی سیل کردیے ہیں، استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے، استعفی دینے والےممبران کو میں اپنے چیمبر بلاؤں گا۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ استعفی دینے والے ممبران سے میں ون ان ون ملاقات کروں گا، استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا۔