
عاصم اظہر نے رمضان میں اپنے روح پرور ’’دورودوسلام‘‘ سے سامعین کو مسحور کردیا
کراچی: گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں پڑھاجانے والا روح پرور ’’دورودوسلام‘‘ مداحوں میں مقبول ہورہا ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں رمضان المبارک میں یوٹیوب پر اپنی خوبصورت آواز میں نیا کلام ’’دورودوسلام‘‘ پیش کیا۔
عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ دورودو سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے جسے وہ اپنی دادی اور والدہ سے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔ عاصم اظہر نے دورودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے لیے پوری محبت کے ساتھ۔
عاصم اظہر کی اس ویڈیو کو 24 گھنٹوں میں 91 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔ جب کہ لوگوں کو ان کا یہ کلام بے حد پسند آرہا ہے۔