Official Website

سائنسدانوں نے کتے کے بعد اب روبوٹک چوہا بھی بنا لیا

72

لاہور: سائنسدانوں نے روبوٹک کتے کے بعد اب روبوٹک چوہا بھی بنا لیا، جو حقیقی چوہے کی طرح چل سکتا ہے، رینگ سکتا ہے اور گرنے کے بعد دوبارہ اٹھ سکتا ہے۔

روبوٹک چوہا بنانے والی سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ سائز میں چھوٹا ہونے کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کام آسکتا ہے۔

روبوٹک چوہے کو ایسے لچک دار بنایا گیا ہے کہ وہ سوراخ میں گھس سکتا ہے اور انتہائی تنگ جگہ پر مڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔