
ن لیگ نے ہمارے خاندان کیخلاف بھی سازش کی: مونس الٰہی
مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے ہمارے خاندان کے خلاف بھی سازش کی۔
گجرات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےمونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بن کر بھی ن لیگ والوں کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں جبکہ ہم وزارتوں سے چلے بھی گئے تب بھی ہم خوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہمارے خاندان میں جو خلا پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس میں بھی سازش ہوئی، ہمارے خاندان اور گجرات کے خلاف ن لیگ کے ہاتھوں ہوئی۔
مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سپورٹ کرنا عوامی مطالبہ ہے، یہی بات میں اپنے بزرگوں کو بتائی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ ق لیگ نے پرویز الٰہی کے بیٹے حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔