Official Website

جوہری جنگ کے امکان کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے،روس کی وارننگ

61

ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو جوہری جنگ کے امکان کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بیان میں کہا کہ یہ مصنوعی طورپر خطرہ کھڑا کرنے کی بات نہیں بلکہ جوہری جنگ کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ ہمیں اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس خطرے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔نیٹو اپنے پراکسی کے ذریعے روس سے جنگ میں مصروف ہے اوراپنے پراکسی کو ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔ جنگ کا مطلب جنگ ہوتا ہے۔

روس نے 2 ماہ قبل یوکرین پرحملہ کیا تھا اورروسی فوجیں اب بھی یوکرین میں فوجی کارروائی کررہی ہیں۔ یوکرین پرروسی حملے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں نقل مکانی کرچکے ہیں۔