Official Website

’اب اداروں کو حقیقی طور پر اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے‘

53

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے تحریک انصاف کی قیادت الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کو تنقید اور الزام تراشی سے دباؤ میں لانے کا ہر مذموم حربہ استعمال کر رہی ہے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ حربے ناکام ہو چکے ، اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلا ٹیسٹ کیس ہو گا۔